عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ابتک کی سب سے بڑی خبر آگئی 

Sep 26, 2021 | 20:40:PM
وفاقی وزیر مذہبی امور، نور الحق قادری،
کیپشن: عمرہ زائرین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پاکستانی عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی۔ کہتے ہیں آئندہ دو سے تین ہفتوں میں سعودی عرب جانے کیلئے پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
پشاور میں حاجی کیمپ فیز سیون میں نئے رہائشی بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے نورالحق قادری نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عمرہ اور حج کے حوالے سے کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا، ایئر لائنز کے ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں حج اور عمرے کے پیکجز میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کا پارٹی قیادت میں اختلافات کا اعتراف