(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے شہر میں خاتون کا بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا،شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔
بیٹیاں تو اللہ کی رحمت ہوتی ہیں اور رحمت کبھی بوجھ نہیں ہوتی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے شہر گجرات میں سنگدل شوہر نے بیٹی پیدا کرنے پر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا، خاتون عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں چل بسی ،پولیس نے شوہر اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران سسرالیوں کے ہاتھوں خواتین کے قتل کا چوتھا واقعہ سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا