’کتنے آدمی تھے؟ صرف ایک سردار‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دی۔ اس میچ کا پانسہ قومی ٹیم کے حق میں پلٹنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حارث رؤف کے شاندار اوور نے میچ کا نقشہ تبدیل کیا۔
یہ بھی پڑھیے: چوتھاٹی 20، پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دیدی
حارث رؤف نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لیکر میچ کا پانسہ پلٹا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے محمد حسنین کے اوور میں 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔
SUPERSTAR HARIS RAUF ????????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/79d9jjwFhF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہم نے ہار نہیں مانی تھی یقین تھا کہ کچھ کر سکتے ہیں ڈوسن کی وکٹ لینے کے بعد اعتماد آیا تو اگلی ہی گیند پر دوسری وکٹ مل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن انٹرنیشنل پلیئرز کو اسی پریشر کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔