واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس فیچر کو ’محدود‘ کرنے پر غور

Sep 26, 2022 | 10:22:AM
واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس فیچر کو ’محدود‘ کرنے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ملٹی ڈیوائس کی سہولت کو محدود کرنے پر کام شروع کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر کے دو ارب صارفین کے لیے یہ فیچر جولائی 2021ء میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارف بیک وقت ایک اکاؤنٹ کو اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر اور ویب پر استعمال کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خبر

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے کمپونین موڈ نامی فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت مستقبل میں اکاؤنٹ کو ثانوی ڈیوائس کے طور پر صرف اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ پر استعمال کیا جاسکے گا اور آئی او ایس ٹیبلیٹ سے یہ منسلک نہیں ہوسکے گا۔

کمپنی کی جانب جانب سے اس موڈ کے متعارف کرائے جانے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی کوئی تصدیق کی گئی ہے۔