(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ عالمی خام تیل کی قیمتیں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی پائونڈ بے وقعت ،کم ترین سطح پر آگیا
برینٹ خام تیل 4 ڈالر 31 سینٹ کمی کیساتھ 86.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 75 سینٹ کمی کے بعد 78.74 ڈالر پر آگئی۔
خیال رہے پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا، ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔