مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید

Sep 26, 2022 | 11:02:AM

(ویب ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی  شہید  ہوگیا اور اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں نے گشت کے دوران مسلح مشتبہ شخص پر فائرنگ کی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سعید الکونی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نائیجیریا میں مسلح افراد کا جامع مسجد پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

’’دی لائنز ڈین‘‘ نامی جنگجوؤں کے اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعید الکونی ان کے گروپ کا رکن ہے یہ اتحاد حال ہی میں نابلس میں سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ اگست میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ابراہیم البنلسی نامی نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد دی لائنز ڈین نامی جنگجوؤں کے اتحاد نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان بھی انہی کے گروپ کا رکن تھا۔ بعدازاں ابراہیم النبلسی نامی نوجوان مقامی سطح پر سوشل میڈیا پر ہیرو کے طور پر مشہور ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں