امریکا نے روس کو آخری وارننگ دے دی

Sep 26, 2022 | 11:24:AM
امریکا نے روس کو آخری وارننگ دے دی
کیپشن: امریکا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکا نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کئے تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان نے بیان میں کہا کہ اگر روس کی جانب سے یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو امریکا اس اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا اور روس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ۔جیک سلیوان  نے مزید کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو سنگین تنائج ہوں گے۔ روس کو لائن عبورکرنے سے پہلے سوچنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی جاں بحق
 واضح رہے کہ امریکی کی جانب سے ایسا بیان کہا گیا ہےجب روس نے یوکرین کی چار ریاستوں میں روس سے الحاق کے ریفرینڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر چار یوکرینی ریاستوں نے روس سے الحاق کا فیصلہ کیا توانہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔