محکمہ خزانہ کا نئی گاڑیاں دینے سے انکار

Sep 26, 2022 | 12:50:PM

(قیصرکھوکھر)محکمہ خزانہ نے تین محکموں کو نئی گااڑیاں دینے دے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے محکمہ بلدیات کو چھ نئی گااریاں دینے کی سمری واپس کر دی ہے۔ محکمہُ خزانہ نے محکمہ معدنیات کو چودہ نئی گاڑیاں دینے کی سمری بھی واپس کر دی ہے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت آسٹریٹی کمیٹی موجود نہیں ہے لہذا نئی گاڑیاں نہیں دی جا سکتی ہی.

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے روس کو آخری وارننگ دے دی

محکمہ خزانہ نے محکمہ آرکیالوجی کو نئے گاڑیاں دینے سے بھی انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ آرکیالوجی کی پاس پہلے سے پراجیکٹ کی گاڑیاں موجود ہیں لہذا نئی گااڑیاں نہیں دی جا سکتی ہیں۔

 

 
 

مزیدخبریں