(ویب ڈیسک) ہرنائی بلوچستان میں خوست کے قریب ایک مشن کے دوران جہاز تباہ ہونے کی وجہ سے چھ پاکستانی فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں دو میجر بھی شامل تھے۔ شہدأ میں دو پائلٹ بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثہ آدھی رات کو پیش آیا۔المناک حادثے پر مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیاہے۔
شہید ہونے والوں میں اٹک شہر کے رہائشی 39 سالہ میجر خرم شہزاد (پائلٹ)، شہر راولپنڈی کے 30 سالہ میجر منیب افضل، سبیرآباد کے گاؤں کرک کے 44 سالہ صوبےدار عبدلواحد، مخدومپور ساہیوال کے رہائشی سپاہی محمد عمران، گجرات سے تعلق رکھنے والے 30سالہ نیک جلیل اور اٹک سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سپاہی شعیب شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے تاحال کریش کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
گزشتہ مہینے یکم اگست کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہوائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید ہوئے۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک دن بعد جہاز کا ملبہ موسی گوٹھ کے قریب پایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔
مختلف سیاست دانوں نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ جہاز حادثے پر وزیراعظم شہبازشرہف نے شدید دکھ کا اظہار کیا ہے اور شہدأ کی مغفرت کے لئے دعا کی اور کہا کہ پوری قوم اس دکھ میں شریک ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 26, 2022
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے شہدأ کے ابدی سکون کی دعا کی اور ان کا کہنا تھا کہ حادثات میں اضافے خطرناک ہیں اس کیلئے انججینئیرنگ تشخیص کی ضرورت ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 26, 2022