وزن کم کریں اور انعام پائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انڈیا میں نئی دہلی میں آن لائن بروکریج کمپنی ’’زیرودھانے‘‘ کے سی ای او نیتن کامتھ نے کمپنی کے ملازمین کو وزن کرنے پر انعام دینے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمپنی کے سی ای او نے اپنے ملازمین کو متحرک رکھنے کیلئے ایک چیلنج دے دیا۔ چیلنج کے مطابق کمپنی میں موٹاپے کے شکار ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر 350 کیلوریز کم کرنا ہوں گی۔ سی او کا کہنا تھا کہ جو شخص لگاتار 90 تک روزانہ چیلنج میں ملنے والا حدف پورا کرے گا اس کو انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
کمپنی کے سی ای او نیتن کامتھ کا کہنا تھا کہ ورک فرام ہوم نے تمباکو نوشی اور بیٹھے بیٹھے جنک فوڈز کھانے کی بہت سی بری عادات کو جنم دیا ہے جو کہ صحت کے لئے مضر ہیں۔ رواں سال اپریل میں اسی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بادی میس انڈیکس 25 تک لانے کی صورت میں نصف ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔