چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے:عمران خان

Sep 26, 2022 | 13:40:PM

Read more!

(24 نیوز ) علماو مشائح کنونشن میں عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے آپ کو عالم نہیں سمجھا ، اور ایمان والے لوگ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتے ۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس قوم میں خوف آجائے وہ قوم کبھی آگے نہیں آسکتی ، قوم کو اپنے لئے خود کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔ پاکستان میں زندگی آسان ہے امیر لوگوں کے پاس پیسہ ہوتا ،کام کرنے کیلئے نوکر ہیں اس لئے وہ سوچتے ہیں ہم کیوں  ظلم کا مقابلہ کریں ،اپنی آسان زندگی گزارتے ہیں یہ وہ وقت ہوتا ہےجب قوم غلامی کو منظور کر لیتی ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا دنیا کو بدل رہا ہے پاکستان کو بھی چاہیئے کہ اس کا استعمال ٹھیک طرح سے کریں ۔ہمیں چاہیئے اپنے اندر صبر لائیں اور اپنے بچوں کی تربیت سیرت نبیﷺ کے مطابق کریں ،جو انسان یہ مانتا ہے کہ نبیﷺ آخری نبی ہیں اس کے دل میں کسی اور کا خوف نہیں ہوتا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی وزیراعلیٰ آفس آمد، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات

عمران خان کا علماو مشائح کنونشن میں بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری حکومت میں ہمارے سفیر کو  ڈونلڈ لو کو بلا کر دھمکی دیتا ہے کہ اگر عمران خان وزیراعظم رہتے ہیں تو پاکستان کیلئے مشکل ہوگی اس سے بڑی غلامی پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔  قائد اعظم غلام ہندوستان میں ایک آزاد انسان تھے انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کی آزادی کی بات کی تھی ۔ جو قوم امیروں کو قانون میں نہیں لاتی اور غریبوں کو جیل میں ڈالتی وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی ، پاکستان سے بہت سارے چھوٹے ملک ہیں جو پاکستان سے بھی اوپر ہیں اس کی صرف ایک وجہ ہے کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہوتا ۔ 

مزیدخبریں