اسحاق ڈار پاکستان کے سفر پر نکل پڑے

Sep 26, 2022 | 13:50:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار پاکستان آنے کے لیے اپنے صاحبزادے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ایئر پورٹ روانہ ہو گئے۔

پاکستان آنے کے لیے شہباز شریف اور اسحاق ڈار الگ الگ لوٹن ایئر پورٹ پہنچیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا حالانکہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے لیے بدھ کی نشست بک کرائی تھی۔

اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹر اور وزیرِ خزانہ کے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے وہ گزشتہ 5 برس سے لندن میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن، اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ

کل لندن میں اعلیٰ لیگی قیادت کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے بطور وزیرِ خزانہ اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

اسحاق ڈار کو پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور ڈالر کو قابو میں رکھنے کا ٹاسک دیا گیا ہے انہیں پاکستان میں معیشت کی ترقی کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا روزِ اوّل سے مؤقف تھا کہ ان خلاف مقدمات سیاسی ہیں۔

مزیدخبریں