پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز: قومی ٹیم لاہور روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمر عباس، کراچی) پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کراچی سے لاہور روانہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے کھلاڑی اور ٹیم آفیسشلز پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سفر کر رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل سے کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’کتنے آدمی تھے؟ صرف 1 سردار‘
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کے آخری 3 مقابلے لاہور میں ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر، چھٹا 30 ستمبر اور ساتواں اور آخری میچ 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہونگے۔
لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ سیریز سے قبل سکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی اور دونوں ٹیموں کی حفاظت کے لئے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں۔کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فل ڈریس ریہرسل میں سکیورٹی ڈویژن، پاک فوج، رینجرز، ٹریفک اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک تھے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باقی میچ کھیلنے کیلئے انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں لاہور روانہ
— 24 News HD (@24NewsHD) September 26, 2022
دونوں ٹیمیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سفر کر رہی ہیںکھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں بیک وقت ہوٹل سے کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پہنچایا گیا۔ pic.twitter.com/b6uE0wPZf2