سینئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ کی تین روز کیلئے عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ کی تین روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے عبوری ضمانت منظور کی،عدالت نے ملزمان ثمینہ شاہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے ملزمہ کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمزی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ کالم نگار کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔جمعہ کے روز ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ضرور پڑھیں :سارہ قتل کیس: صحافی ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے قتل کیس میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر اور انکی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بیوی کے قتل کے ملزم شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ان کے والد ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔