ایپل نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایپل کا کہنا ہے کہ وہ اب سے بھارت میں آئی فون 14 تیار کرے گا۔
ایپل انک (AAPL.O) نے پیر کواعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں اپنا تازہ ترین آئی فون 14 تیار کرے گا، کیونکہ ٹیک کمپنی اپنی پروڈکشن کو چین میں کم سے کم کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی نے فلیگ شپ آئی فون 14 کو اس ماہ کے شروع میں ایک تقریب میں لانچ کیا تھا۔ ایپل کا کہنا ہے کہ نیا آئی فون 14 لائن اپ نئی ٹیکنالوجیز اور اہم حفاظتی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ ایپل نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان میں آئی فون 14 تیار کرنے پر پرجوش ہیں۔
Apple starts manufacturing iPhone 14 in India https://t.co/2vzDr7jrTh by @refsrc
— TechCrunch (@TechCrunch) September 26, 2022
واضح رہے کہ ایپل 2022 کے آخر تک آئی فون 14 کی پیداوار کا تقریباً 5 فیصد ہندوستان منتقل کرے گا، جو چین کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی اسمارٹ فون مارکیٹ ہے۔