منگنی ٹوٹنے کے بعد آئمہ بیگ کا پہلا بڑا بیان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستانی گلوکارہ آ ئمہ بیگ آ ئے روز تنقید کا نشانہ بنتی ہے۔ حال ہی میں اپنی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ منگنی ٹوٹنے کے بعد پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے، آئمہ بیگ اپنی نئی تصویروں میں کہیں مسکراتی تو کہیں خاموش بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں آئمہ بیگ کا لکھنا ہے کہ ’حیرت ہے اگر کسی کو پرواہ ہے‘۔
View this post on Instagram
آئمہ بیگ کی اس پوسٹ کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا ہے۔دوسری جانب پوسٹ کے کمنٹ باکس میں منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اسےاپنی مرضی کے مطابق سیٹنگ کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چند اسٹوریز میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے دھوکے سے متعلق اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سوشل میڈیا پر جواب دیا تھا۔آئمہ بیگ نے برطانوی فلمساز، فوٹو گرافر اور ہدایتکار قیس احمد سے تعلقات کی تردید یا تصدیق کے بجائے الزامات لگانے والی برطانوی ماڈل طلولہ پر تنقید کی تھی۔
مزید پڑھیں:آئمہ بیگ نے منگنی ٹوٹنے کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
واضح رہے کہ آئمہ اور قیس کی جانب سے آنے والے بیانات میں اپنے مبینہ تعلق کا کوئی ذکر یا تردید نہیں کی گئی ہے۔دونوں فنکار ہی تاحال اپنے س تعلق کی خبروں پر دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔