ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ چھاؤنی میں ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ چھاؤنی میں ادا کر دی گئی۔ کور کمانڈر سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
گزشتہ رات بلوچستان حادثے کا شکار ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن بلوچستان میں ادا کر دی گئی جس میں کور کمانڈر بلوچستان شریک ہوئے، سینئر فوجی اور سول حکام بھی نماز جنازہ میں موجود تھے۔ شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی شہر میں بھیجے جا رہے ہیں۔ شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔