(24 نیوز)کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان، کہتے ہیں کہ شاید کسی کوکراچی کی ترقی پسند نہیں آرہی، ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر لوگوں کو پسند نہیں آرہی،کراچی کے تمام سات اضلاع میں ترقیاتی کام چل رہے ہیں، دن دیکھا نہ رات، دل سے کام کیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ ج شاید میں ایسی بات کہہ دوں کہ کچھ دوستوں کو برا لگے اور منافقین خوش ہوں۔ ماضی میں بارشیں ہوتی تھیں توکیفے پیالا پرچائے پی کرکہاجاتاتھا اختیارات نہیں۔
میرے لیے سب سےآسان کام کہاتھا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ کو پیسوں کی درخواست کردوں۔ یہ نکمے پن کی انتہاہے، میرا ایمان ہےکہ قانون کےمطابق چلنا ہے، میراذاتی مفاد ہوتا تو پرانا نظام چلنے دیتا، جب لوگوں کی جیب میں پیسےجاتےتھے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہوتاہےتو کےایم سی سےپوچھا جاتا ہے،مگر جب حکومت کام کرتی ہےتو روک دیاجاتاہے۔
ضرور پڑھیں : ڈالر پر ڈار کا خوف طاری،اوندھے منہ گرگیا