پنجاب حکومت کاصحت کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ 

Sep 26, 2022 | 16:01:PM
 پنجاب حکومت ،صحت کارڈ پروگرام, پیچیدہ لیور سرجری, شامل, فیصل
کیپشن: ہیلتھ کارڈ پروگرام (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ  کرلیا جبکہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کی جائے گی،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 جگر کی پیچیدہ سرجری کو ہیلتھ کارڈ میں شامل کیا جائے گا اور سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں کے ماہرین بھی پیچیدہ سرجری میں معاونت کریں گے،پنجاب حکومت کے مطابق نجی ہسپتالوں کی معاونت سے چھوٹے بچوں کی کارڈیک سرجری کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔