وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیکس: تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Sep 26, 2022 | 17:22:PM

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں حساس اداروں کے نمائندہ بھی شامل ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔ یہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کی تحقیق کرے گی کہ یہ کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا یا کسی نے چوری کر کے فروخت کیا۔ اس جے آئی ٹیم کو اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔ وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقع کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاؤس میں موجود تھا۔ یہ تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم ہاؤس پر مامور سول حساس ادارے کے ڈائریکٹوریٹ کو بھی شامل تفتیش لا سکے گی۔ اہلکار ہے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اور سیکریٹریٹ میں مامور گذشتہ چھ ماہ سے اسپیشل برانچ کے اہکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔

مزیدخبریں