(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ایم این اے جاوید لطیف، منور لطیف ، امجدلطیف اور دیگر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغازہو گیا، اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے جاوید لطیف کو تحقیقات کیلئے طلب کیا۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اس سے قبل مسلم لیگی ایم پی اے محمد وقارچیمہ کو بھی طلب کر چکی ہے،مسلم لیگی ایم پی اے وقار چیمہ کو ڈی سی گوجرانولہ کی درخواست پر طلب کیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی