وزیراعظم نے 28 ستمبر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے 28 ستمبر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ،کابینہ کا اجلاس بدھ کو صبح پی ایم ہاو¿س میں ہو گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے ،وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی خوش آمدید کہاجائے گا ،اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی ، اس کے علاوہ معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی ۔
اجلاس میں آڈیو لیکس اور عمران خان کی کالز سمیت دیگر سیاسی معاملات پر کابینہ ارکان اپنی رائے دیں گے ،اجلاس میں 7 ستمبر کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق ہو گی ،اس کے علاوہ کابینہ 21 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کا بھی جائزہ لے گی ۔
وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے لیونگ انڈس انیشیٹیو کی بھی منظوری دی جائیگی، بورڈ آف انویسٹمنٹ کی معاہدوں سے متعلق سٹریٹجی کی سمری بھی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام، جاوید لطیف اینٹی کرپشن میں طلب