(24 نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کوئٹہ میں ہوا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادنے کی، زونل کمیٹی کے اجلاس صوبائی دارالحکومت میں ہوئے،اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول بدھ28 ستمبر کو ہو گی جبکہ 12 ربیع الاول اتوار9 اکتوبر کو ہو گی ۔
12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہو گی
Sep 26, 2022 | 19:25:PM