(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیصل آباد کے ٹاپ باﺅلرکیساتھ ناانصافی،اہم ترین ایونٹ سے باہر کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصل آباد کے ٹاپ باﺅلر کے ساتھ نا انصافی کردی،پی سی بی کے زیر اہتمام ہونے والے کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی ٹوننٹی کپ میں ٹاپ 5 اور ریجن سے ٹاپ باو¿لر کو قائد اعظم ٹرافی سے باہر کردیا،کھلاڑی پی سی بی کے اس رویہ سے نا خوش ہیں۔
فیصل آباد کے کھلاڑیوں کا شکوہ ہے کہ پی سی بی ہمیشہ فیصل آباد کو نظر انداز کرتا ہے ، اگر کھلاڑیوں کو چانس ملے گا تو وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے ،اسد رضا کو بہترین باولر ہونے کے باوجودسب سے بڑی لیگ میں شامل نہیں کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہو گی