ایف اے ٹی ایف اجلاس کا شیڈول ترتیب ، فیصلوں کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایف اے ٹی ایف (فیٹف)اجلاس کا شیڈول ترتیب دیدیا گیا ،ایف اے ٹی ایف اور ورکنگ گروپ کا اجلاس 16 سے21 اکتوبر کو پیرس میں ہوگا،ایف اے ٹی ایف کی جانب سے فیصلوں کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے ،پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ،پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دونوں ایکشن پلانز پر مکمل درآمد کرچکا ہے، حکام کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے دو مختلف ایکشن پلانز کے تحت 34 نکات پر عمل درآمد کیا ،پاکستان نے منی لانڈرنگ،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تمام شرائط پوری کیں ۔
حکام کا کہناتھا کہ ایف اے ٹی ایف وفد نے29 اگست سے 2 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا ،وفد نے منی لانڈرنگ،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا ،وفد نے حکومتی اقدامات کی پائیداری اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہو گی