(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنی کرسی بچانے کیلئے ’شاطر‘چال چل دی ،اسمبلی کااجلاس 100روز بعد بھی ختم نہ ہونے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا طویل ترین اجلاس سو روز سے جاری ہے، 15 جون سے شروع ہونے والا اجلاس وقفے وقفے سے مسلسل جاری ہے، غریب عوام کے 100 کروڑ روپے ضائع ہو گئے جبکہ اراکین اسمبلی کی موجیں لگ گئیں، تنخواہ اور مراعات کی مد میں کروڑوں ڈکار لئے گئے،اسمبلی اجلاس پر ایک دن کا خرچہ ایک کروڑ روپے سے زائد آتا ہے۔
حکومت اس خوف سے اجلاس چلائے جارہی ہے کہ اپوزیشن نیا ایجنڈا نہ لے آئے،جاری اجلاس میں تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی، گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کو بھی نہیں کہہ سکتے،پرویز الٰہی کی حکومت صرف آٹھ ووٹ کے سہارے پر کھڑی ہے،ہر رکن اسمبلی ماہانہ دو لاکھ چالیس ہزار روپے تنخواہ کی مد میں وصول کرتا ہے،اجلاس کی صورت میں سفرانہ، دفترانہ اور دیگر الاﺅنسز کی مد میں روزانہ اوسطاً چھ ہزار روپے ملتے ہیں،سو دنوں میں ایک ارب روپے سے زائد اخراجات اٹھ چکے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام چالیں چل رہے ہیں جس سے ان کی نازک حکومت قائم رہ سکے،عوام کا پیسہ مالِ مفت دل بے رحم کے مستاد اڑایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید