(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کال نہ دینے سے متعلق سوال کا جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوال کیاگیاکہ ”عمران خان کیوں کال نہیں دے رہے “کے جواب میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ بس کیا کریں علوی صاحب روک لیتے ہیں، جب بھی کال ہو گی دیکھتے ہیں فائنل کی طرف ہی جا رہے ہیں، جیسے اب حالات ہیں سیمی فائنل جیت گئے ہیں ، فائنل کی طرف جا رہے ہیں،ان کاکہناتھاکہ صدرعارف علوی کی کوشش ہے کہ فساد کے بغیر الیکشن ہو جائیں گے۔
فوادچودھری نے کہاکہ دو ڈھائی ہفتے سے بات آگے نہیں جانی، جلد فیصلے ہو جائیں گے، لوگ بھی تھک گئے ہیں، لوگ بھی کہتے ہیں فیصلہ کن مرحلے پر آجائیں، عمران خان نے لوگوں کو روکا ہوا ہے ورنہ نجانے کیا کچھ ہو چکا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کرونگا، اسحاق ڈار