(24 نیوز)داتادربار کے ملازمین کی جانب سے کیش غائب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے ہر روز ہزاروں عقیدت مند حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور اپنی منتیں ،مرادیں پوری ہونے پر نذرانے دربار پر رکھے گئے ڈبوں میں ڈالتے ہیں ،مزار شریف پر تعینات ملازمین زائرین سے رقوم بٹورنے لگے ،عقیدت مندوں سے وصول کی جانیوالی رقم اٹھانے کی ویڈیو سامنے آ گئیں ،جس میں دو ملازمین مزار شریف سے کیش غائب کرتے دکھائی دے رہے ہیں،ملازمین زائرین سے پیسے لیکر کیش بکسز میں جمع نہیں کراتے۔
اس سے قبل بھی ملازمین کیش چوری کے کیسز میں ملوث پائے گئے ہیں مگرافسران کی پشت پناہی کے باعث ملازمین دیدہ دلیری سے کیش غائب کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کرونگا، اسحاق ڈار