ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ کی نماز جنازہ ادا, آرمی چیف کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ میجر محمد منیب افضل کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی، اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے بھی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کا جسد خاکی آرمی قبرستان راولپنڈی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید