چیف جسٹس اطہر من اللہ کا اڈیالہ جیل کا دورہ،قیدیوں کی شکایات پر 6رکنی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے دورے پر قیدی جیل انتظامیہ کے رویے کے خلاف پھٹ پڑے ،قیدیوں نے جیل انتظامیہ کی بدعنوانی،غیر انسانی سلوک اوررشوت نا دینے پر تشدد کی شکایات کیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے حقائق جاننے کیلئے جیل افسران پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ،کمیٹی ڈی آئی جی جیل سعید اللہ گوندل کی سربراہی میں بنائی گئی ،کمیٹی میں سپرٹینڈنٹ اشتیاق احمد گل ،ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ فرخ سلطان ،ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ اختر اقبال شامل ہیں، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ عارف شہزاد ،اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ عبدالباسط بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،کمیٹی قیدیوں کی شکایات کا جائزہ لے گی ۔
کمیٹی تمام تر شکایات کا جائزہ لینے کیلئے آج وزٹ کر کے رپورٹ جمع کروائے گی ،کمیٹی رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کو جمع کروائے گی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے 24 ستمبر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید