عمران خان کیخلاف سائفر کیس، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران ) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل پہنچ گئے ۔
سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہی ہو گی جس کیلئے فاضل جج جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم جیل کےپاس پہنچ گئی ہے، لیگل ٹیم میں وکیل سلمان صفدر،عمیرنیازی اوردیگرشامل ہیں،عمران خان وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیاجاسکتاہے جبکہ ایک ہفتہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہوسکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صدر نے جوائنٹ چیف آف سٹاف کیلئے موت کی سزا تجویز کر دی