(علی حمزہ ) وہیل چیئر ٹی 20 کرکٹ ایشیا کپ 2023کا دوسرا ایڈیشن رواں سال 4 سے 9 اکتوبر تک نیپال میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل(پی ڈبلیو سی سی ) کے نیوٹرل مقام پر منعقد ہوگا۔ گزشتہ روز پی ڈبلیو سی سی کی صدر رخسانہ راجپوت نے اے پی پی کو بتایا کہ ایونٹ ،رواں سال جولائی میں منعقد ہونا تھا لیکن کھٹمنڈو(نیپال) میں بارش کے باعث اس کا شیڈول تبدیل کرکے اکتوبر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ایشیاء کپ کھیلنے کیلئے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 15 رکنی اسکواڈ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عمر گُل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی میزبانی میں نیپال میں ہونے والے ایشیاء کپ میں پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی, پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل حیدراباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی عمر گل بھی اپنی بہتر کارکردگی کیلئے بھرپور پریکٹس میں مشغول ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں شدت، گوجرانوالہ سے مزید 51 ملزمان پکڑے گئے
معذوری کے آگے ہار نہ مانتے ہوئے نوجوان کھلاڑی عمر گُل نے سماجی تنظیم ہینڈز کے تعاون سے اپنے خواب کو جاری رکھا, بھرپور محنت کی اور قومی ٹیم میں جگہ بنائی, عمر گل پُر امید ہے کہ وہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرے گا۔ عمر گل کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سماجی تنظیم کے تحت چلنے والے معذورین کی فلاح کیلئے کام کرنے والے ادارے سے بھی منسلک ہے, عمر گل کے ساتھی پریکٹس میں اسکا بھرپور ساتھ دیتے ہیں اور ایشیاء کپ میں اس کی بہتر کارکردگی کیلیے بھی پُر امید ہیں۔
وہیل چیئر ایشیاء کپ کے 2019 میں ہونے والے پہلے ایڈیشن کا چیمپئن ہے جس نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی, عمر گل اور اسکے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس بار بھی پاکستان ہی وہیل چیئر اشیاء کپ جیتے گا۔