سونا مزید سستا ، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نگران حکومت کے آنے کے بعد معاشی میدان میں اچھی خبریں آ رہی ہیں، بالخصوص روپے اور سونے کی قیمت کے حوالے سے شہریوں کو کچھ سکھ کا سانس آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صراف مارکیٹ سے صبح سویرے خبر آ ئی ہے کہ سونا مزید ایک ہزار روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی،ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سونے کی قیمت میں تقریباً 28 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے،یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2023میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہو گی