ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بابر اعظم اور امام الحق پر چلان کٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
لاہور ٹریفک پولیس نے کپتان بابر اعظم کا دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے اور لین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
Babar Azam & chalan an endless love story. pic.twitter.com/MkKjzHodsZ
— Nawaz ???????? (@Rnawaz31888) September 25, 2023
بابراعظم گلبرک کے علاقے سے گزر رہے تھے اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا جس پر ٹریفک وارڈن نے اُن پر جرمانہ کردیا۔
دوسری جانب اسلام آباد موٹروے پر ٹریفک اہلکاروں نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا تیز رفتاری پر 750 روپے کا چالان کاٹ دیا۔
واضح رہے کہ بابراعظم اور امام الحق نے عوامی شخصیت ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جرمانہ ہونے کے باوجود افسر کے ساتھ تعاون کیا۔