درآمدات میں نرمی, موبائل فونزکی درآمد میں 76 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک کی طرف سے درآمدات پر پابندیوں میں نرمی کے باعث گزشتہ ماہ موبائل فونز کی امپورٹ میں 76 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال اگست میں 13 ارب 92 کروڑ روپے کے فون درآمد ہوئے تھے لیکن امپورٹ میں 76 فیصد اضافے کے بعد اب 32 ارب 71کروڑ روپے کے فون امپورٹ کیے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2023 میں 32 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون امپورٹ کیے گئے جب کہ جولائی میں 19 ارب 14 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
اگست 2023 میں موبائل فونز کی امپورٹ پر 11 کروڑ 13 لاکھ اور جولائی 2023 میں موبائل فونز پر 6 کروڑ 81 لاکھ 35 ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔
مزید پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بابر اعظم اور امام الحق پر چلان کٹ گیا
گزشتہ مالی سال 136 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔