(24نیوز)روپیہ مزید تگڑا ،انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 289روپے 70پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ گر گیا۔
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت میں کمی ہوگی،کرنسی ڈیلرز کے کاروباری ہفتے کے دوسری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا، ڈالر 293 روپے سے کم ہوکر 292 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے سستاہوکر 312 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاؤنڈ2 روپے سستا ہوکر 365 روپے کا ہوگیا ، اماراتی درہم 30 پیسے کمی سے 82 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 77.80 روپے پر برقرار رہا۔
یاد رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ سطح سے 20 دن میں 37 روپے نیچے آ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 5 ستمبر کو 307 روپے 10 پیسے تک پہنچ گیا تھا، ڈالر اب تک بلند ترین سطح سے 16 روپے 45 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،بڑی وجہ سامنے آ گئی
واضح رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گزشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔