بھارت میں پہلی گرین ہائیڈروجن بس کا آغاز کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پہلی گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی بس کا افتتاح کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر برائے پٹرولیم، قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے دہلی میں ملک کی پہلی گرین ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی بس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ ہائیڈروجن مستقبل کا ایندھن ہے یہ انڈیا کیلئے اپنے ڈی کاربنائزیشن اہداف کو حاصل کرنے اور شفاف توانائی کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سڑکوں پر اب ہائیڈروجن سے چلنے والی بسیں دوڑیں گی۔ حکومت نے ملک کے تاریخی مقام انڈیا گیٹ سے ہائیڈروجن بسوں کا افتتاح کیا ہے۔ ان بسوں میں ہائیڈروجن فیول سیل سے چارجنگ کی جاتی ہے جس سے الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے۔#India pic.twitter.com/yvxOpXa0yU
— VOA Urdu (@voaurdu) September 26, 2023
مرکزی وزیر نے دہلی کے ’کرتویہ پتھ‘ پر ملک کی پہلی گرین ہائیڈروجن فیوئل سیل بس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جلد ہی دہلی این سی آر علاقے میں 15 مزید فیوئل سیل بسیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ہردیپ سنگھ پوری کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن کو فیوچر کا ایندھن مانا جاتا ہے جس میں ہندوستان کو ڈی کاربونائزیشن ٹارگیٹ کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور 2050 تک ہائیڈروجن کی گلوبل مانگ 4 سے 7 گنا بڑھ کر 800-500 ملین ٹن ہونے کی امید ہے۔
भारत का भविष्य
— Hardeep Singh Puri (@HardeepSPuri) September 25, 2023
भविष्य का ईंधन
The future of India celebrates the fuel of the future!
Joined by enthusiastic school children at the flag-off of First Green Hydrogen Fuel Cell Bus!@narendramodi @PMOIndia @IndianOilcl @PetroleumMin @nitin_gadkari @ianuragthakur @Rameswar_Teli pic.twitter.com/RPqn2fJ8TA
اُّن کا مزید کہنا تھاکہ گھریلو طلب موجودہ 6 ملین ٹن سے بڑھ کر 2050 تک 28-25 میٹرک ٹن تک چار گنا بڑھنے کی امید ہے۔ وزارت پٹرولیم کے تحت پی ایس یو 2030 تک تقریباً 1 ایم ایم ٹی پی اے گرین ہائیڈروجن کا پروڈکشن کرنے میں اہل ہوں گے۔
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا کہنا ہے کہ ’’گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی یہ بس ملک میں شہری ٹرانسپورٹیشن کا چہرہ بدلنے جا رہی ہے۔ میں اس پروجیکٹ کی باریکی سے نگرانی کروں گا اور قومی اہمیت کے اس منصوبے کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے لیے آپ سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘
हरित ऊर्जा के क्षेत्र में भारत के बढ़ते कदम!
— Hardeep Singh Puri (@HardeepSPuri) September 25, 2023
PM @narendramodi जी की दूरगामी सोच के परिणामस्वरूप देश वैश्विक हरित ऊर्जा बाजार में एक अगुआ के रूप में स्थापित हो रहा है।
भावी पीढ़ी के उज्ज्वल भविष्य की आधारशिला के रूप में आज मैंने प्रथम हरित हाइड्रोजन फ्यूल सेल बस का शुभारंभ किया। pic.twitter.com/X7mNzooXI2