(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائےکھیل وہاب ریاض کاصوبہ بھرمیں سمرکیمپ کےکامیاب انعقادکےبعدسپورٹس اکیڈمیزقائم کرنیکا اعلان،5اکتوبرسےشروع ہونےوالےتربیتی سپورٹس کیمپ کاانعقادکیاگیا،تربیتی سپورٹس کیمپ27جنوری تک جاری رہےگا۔
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ لاہور میں 14 کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کی جارہی ہیں،باقی اضلاع میں 6 کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کی جارہی ہیں۔سکول کی مصروفیات کو سامنے رکھتے ہوئے ہفتہ میں 3 دن اکیڈمیز کام کرینگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو 4 سے 6 بجے تک بچے کیمپس میں شامل ہوسکتے ہیں، سوئمنگ کی ماہانہ رجسٹریشن 5 ہزار اور باقی کھیلوں کی 2ہزار روپے ہوگی، اکیڈمیز میں ماہر کوچز بچوں کو تربیت دیں گے۔