وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اللہ حافظ،8 ماتحت ادارے سربراہوں سے محروم

Sep 26, 2023 | 13:26:PM
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اللہ ہی حافظ ، ماتحت 8اداروں میں سربراہ کی آسامی خالی ہونے کے باعث روزمرہ کے امور ٹھپ ہو گئے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اللہ ہی حافظ ، ماتحت 8اداروں میں سربراہ کی آسامی خالی ہونے کے باعث روزمرہ کے امور ٹھپ ہو گئے ۔

پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول ، کامسیٹس یونیورسٹی ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سربراہ تعینات نہ ہو سکا ،پاکستان کونسل فار رنیوایبل انرجی ، کونسل فار ورکس اینڈ ہاوسنگ بھی سربراہ سے محروم،نیشنل میٹرو لوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان ، ٹیکنالوجی اینڈ کمرشلایزشن کارپوریشن بھی سربراہ کے بغیر کام کرنے لگے،تمام اداروں کے سربراہ اضافی چارج کے ساتھ کام کرنے لگے۔

مزید پڑھیں:  حسن علی کو سکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا؟ کپتان بابر اعظم نے خود ہی بتا دیا

اداروں کے مستقل سربراہ نہ آنے سے روز مرہ کے اہم کام ٹھپ ہو گئے،حکام کا کہنا ہے کہ نگران گورنمنٹ ہونے کی وجہ سے کسی بھی ادارے کا مستقل سربراہ تعینات نہیں کیا جا سکتا ،کسی بھی ادارے کا مستقل سربراہ وزیراعظم تعینات کرتا ہے ، اس لیے جب تک منتخب حکومت نہیں آ جاتی تب تک کچھ نہیں کیا جا سکتا۔