(ویب ڈیسک) میکسیکو کے ایک ایئرپورٹ کے رن وے پر 2 نجی طیارں کے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 1 بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے مغربی علاقے ڈورانگو کے ایک غیر معروف ایئرپورٹ پر تصادم اس قت ہوا جب بیک وقت ایک طیارہ اڑان جب کہ دوسرا طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا۔
یہ حادثہ اس رن وے پر پیش آیا جو کچی زمین پر بنایا گیا تھا اور زیادہ تر ایک انجن والے چھوٹے طیارے یہاں سے اُڑان بھرا کرتے ہیں۔
تصادم اتنا خطرناک تھا کہ دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی اور دونوں رن وے پر گر کر تباہ ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں ہوائی جہاز ایک انجن والے چھوٹے طیارے تھے۔
مزید پڑھیں: اویسٹن انجیکشن سکینڈل،حکومت کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا اعلان
امدادی کاموں کے دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا جب کہ طیاروں کے ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
دونوں طیاروں میں مجموعی طور پر 5 افراد موجود تھے اور ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔