وفاقی کابینہ کی غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری

Sep 26, 2023 | 18:09:PM

(اویس کیانی) وفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں رہنے والے غیرملکیوں بشمول افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کی کابینہ کی منظوری کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم 11 لاکھ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر، چینی اور کھاد سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں تین روزہ ہڑتال کا اعلان

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردوں کو فنڈنگ اوسہولتکاری میں ملوث ہیں، غیرقانونی طورمقیم غیرملکیوں سےپاکستانی کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، 2021 میں امریکہ کے افغانستان سےجانے کے بعد 4لاکھ افغانی غیرقانونی طورپرپاکستان آئے تھے، 7 لاکھ افغانیوں نے پاکستانی میں رہائش کے ثبوت کی تجدید نہیں کروائی۔

بے دخلی پلان کے پہلے مرحلے میں غیرقانونی طورپر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کروانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اورتیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کونکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا ہے۔

مزیدخبریں