ایشین گیمز: ہاکی میں پاکستان کی ایک اور کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے پچھاڑ دیا۔
میچ میں دو کوارٹر کے اختتام تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا تاہم شاہینوں نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دو، دو بار گیند جال میں پہنچائی۔
Full Time
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) September 26, 2023
19th Asian Games Hangzhou 2022 Men's Hockey Competition#AsianGames#Hangzhou2022#asiahockey pic.twitter.com/hOh9uLcIEM
پاکستان کی جانب سے افراز، سفیان، شاہ زیب، عماد اور ارباز نے ایک ایک گول کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے میچ میں سنگاپور کو گیارہ صفر سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے عماد محمد، احمد ارباز اور لیاقت ارشد نے 2 ، 2 گول اسکور کیے جبکہ رانا عبدالوحید، حیات زکریا، رحمان عبدل، افراز اور محمد سفیان نے1 ، 1 گول کیا تھا۔