(ارشاد قریشی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، پولیس ٹیم چیئرمین تحریک انصاف کو لے کر اڈیالا جیل پہنچی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل لے جانے والے اسلام آباد پولیس کے قافلے میں 15 گاڑیاں، 2 بکتر بند اور 1 ایمبولینس شامل تھیں۔
پولیس کی نفری عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اٹک جیل سے براستہ موٹر وے اڈیالہ جیل منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں
جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہیں جیل میں کمرہ و اٹیچ باتھ دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ایک ملازم 24 گھنٹے تعینات کیا جائے گا۔