(عثمان خان) عازمین حج کیلئے خوشخبری، وزارتِ مذہبی امور نے حج پالیسی 2024 تیارکر لی۔
نگران وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد کے مطابق پالیسی کی وفاقی کابینہ سے 10 روز میں منظوری لے لی جائیگی، گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیر سےکئی مسائل پیش آئے، حج پالیسی میں 40 روزکےحج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا، اب پاکستانی حاجی گم نہیں ہوں گے، عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے2 سوٹ کیس دیئےجائیںگے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا
وزیر مذہنی امور کا مزید کہنا ہے کہ سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کےکوائف موجود ہوںگے، سوٹ کیس پرنام، پاسپورٹ نمبر، رہائشگاہ، مکتب نمبرسمیت دیگرمعلومات درج ہوںگی، عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سےرابطے میں رہ سکیں گے، عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکچ دیاجائےگا۔
موبائل پیکج سے متعلق انیق احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے، پاکستانی عازمین رومنگ کےبغیرہی موبائل فون پرآڈیو،ویڈیوکال کرسکیں گے، 4 ہزار روپے کے موبائل پیکچ سے پاکستان لامحدود بات ہوسکےگی۔