(ملک اشرف) ماتحت عدالتوں سے چوہدری پرویز الہی کو کرپشن مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گئی۔
لاہور کے ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پنجاب حکومت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کیلئے خوشخبری، وزارتِ مذہبی امور نے بڑا اعلان کر دیا
عدالت نے پرویز الٰہی کے وکلاء کو پاور آف اٹارنی پر دستخط کروائے کے لئے مہلت دے رکھی ہے ۔ پنجاب حکومت کی پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے دائر درخواستوں میں پرویز الہی اور متعلقہ کورٹ کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کے مقدمات ڈسچارج کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔