(امداد بزدار) سانگی کے کچے والے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں اہم سہولت کار اور پناہ دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کی زیر نگرانی سانگی اور الف کچے کے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کا کہنا ہے کہ شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو پناہ دینے والے مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار سہولت کار قاتلوں کو سانگی والے کچے میں پناہ دے رہا تھا، پولیس آپریشن اور محاصرے کے باعث قاتل سانگی والے کچے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’اقتدار توکسی اور طریقے سے ملتاہے‘‘ شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی سے متعلق بڑا بیان دیدیا
ایس ایس پی سکھر کا مزید کہنا ہے کہ سانگی، الف کچہ اور شاہ بیلو جنگل میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے، گرفتار سہولت کار شبیر مہر سے تفتیش جاری ہے، قاتلوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔