پنجاب حکومت نے معتدد افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)پنجاب کی نگران حکومت نے معتدد افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈی سی کے تقرر و تبادلے ،کیپٹن رضوان قدیر کو ڈی سی ملتان لگا دیا گیا، ڈی سی سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی خدمات ایوان وزیر اعلیٰ کے حوالے کردی گئی۔
اس کے علاوہ کیپٹن ر شامیر اقبال ڈی سی سیالکوٹ تعینات، میاں عثمان علی کو ڈی سی مظفر گڑھ تعینات کردیا گیا،ڈی سی شیخوپورہ محمد سرمر تینو ر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کا گوجرانوالہ کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
اس کے علاوہ وقار علی خان کو ڈی سی شیخوپورہ، منور عباس بخاری کو ڈی سی کوٹ ادو ، آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈی سی مری، جبکہ محمد ارشد کو ڈی سی ننکانہ تعینات کردیا گیا۔