بلاول بھٹو زرداری کا ایک بار پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ کے اعلان کے معاملے میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کل لاہور پہنچیں گے,چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کا رخ کرنے اور معاملات کو دیکھنے کے لیے یہاں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو کے دورے کے حوالے سے مقامی قیادت نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور پنجاب کے تمام ڈویژنل صدور نے اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں پنجاب میں انتخابات پارٹی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:امارات کا خلیجی ممالک کے اشتراک سے مشترکہ سیاحتی ویزا پر غور
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو مضبوط امیدواروں کی فہرست پیش کی جائے گی ،دورہ لاہور کے دوران مختلف سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں گے،بلاول بھٹو چند روز لاہور میں قیام کریں گے۔