حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 2 بحرینی فوجی جانبحق

Sep 26, 2023 | 23:07:PM

(ویب ڈیسک) بحرینی فوج کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے  دونوں فوجی یمن میں حوثیوں کے خلاف برسرپیکارعرب اتحاد کا حصہ تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان سرحد پر حوثی ملیشیا کے ایک ڈرون حملے میں دو بحرینی فوجی جاں بحق ہو گئے، بحرینی فوج نے ایک بیان میں ان فوجیوں کے جاں بحق ہونے  کی تصدیق کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جوہری سرگرمیاں عالمی جوہری توانائی کے نگران ادارے کی کڑی نگرانی میں دینے پر غور

بحرینی فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے دونوں فوجی یمن میں حوثیوں کے خلاف برسرپیکارعرب اتحاد کا حصہ تھے، دونوں فوجی برادر ملک سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کے دفاع کا قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات بحرینی افواج کے خلاف مسلح ڈرون سے حملہ کیا ہے اور یہ حملہ یمن میں متحارب فریقوں کے مابین فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے باوجودہوا ہے۔

مزیدخبریں