(اسرار خان) لاہور پولیس نے انجیکشن سے بینائی جانے کے واقعات کے مرکزی ملزم بلال رشید کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے انجکشن سکینڈل کے مرکزی ملزم بلال رشید کو عارف والا سے گرفتار کیا ۔ ماڈل ٹاون میں واقع نجی ہسپتال میں ملزم اویسٹین کی وائل سے انجکشن تیار کرتا تھا۔ ملزم غیر رجسٹرڈ، غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی قتل کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے عارف والا پولیس کی معاونت سے ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی، پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشنز ونگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں کیں، انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے ۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ ایک وائل سے 83 خوراکیں نکال کر لاکھوں روپے منافع کمایا جاتا تھا۔